آج آپ کا دن کیسا رہے گا


فوٹوفائل

فوٹوفائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ بعض اوقات اپنے معاملات میں انتہائی جلد بازی اور تیزی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، آپ چونکہ وفادار ہیں، اس لیے دوسروں سے بھی وفا کی ہی توقع رکھتے ہیں جبکہ ایسا ہوتا نہیں۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

یہ عرصہ آپ کے لیے بہتر کارکردگی کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ بہتر نتائج کے لیے زیادہ محنت کیجیے مخالفین کی سازشوں سے ہر گز نہ گھبرائیں۔ بہ فضل خدا آپ شر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

جوزا:
21مئی تا21جون

آپ خود کو قابو میں رکھنے کی کوشش کیجیے یہ عرصہ آ پ سے چند جذباتی غلطیاں بھی کروا سکتا ہے خاص طور پر جنس مخالف سے بچنے کی کوشش کریں۔ دماغ پر مسلط شدہ غبار ہلکا ہو سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اگر آپ نے حالات کا اندازہ لگاتے ہوئے بھی اپنا پرانا طرز عمل برقرار رکھا تو پھر شریک حیات ناراض ہو سکتا ہے، چاہیے تو یہ تھا کہ آپ گزشتہ واقعات سے کچھ سبق لے کر آئندہ غلطیاں نہ کرنے کا تہیہ کر لیتے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

مہمانوں کی ضرورت سے کچھ بڑھ کر آمد ورفت آپ کو مقروض بھی بنا سکتی ہے لہٰذا اپنے اخراجات گھٹانے کی کوشش کرتے رہیں۔ بسلسلہ مکان وغیرہ آپ کا ذہن خاصا الجھ سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

کاروبار کو چلانے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے بڑی سخت جدوجہد کی ضرورت ہے لاپرواہی نہ برتیں ورنہ بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آپ اپنے مزاج کو ٹھنڈا ہی رکھیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

خود کو بدلنے کی کوشش کریں یہ ضروری نہیں کہ وقت ہمیشہ ہی آپ کا ساتھ دیتا رہے آپ نے خاصی دشواریوں کے باوجود بھی بعض اہم کاموں کے سلسلے میں بامقصد کامیابی حاصل کی ہے، کسی پر بھی بھروسہ نہ کریں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

گھریلو معاملات کے سلسلے میں دوسروں کے مشوروں کو اہمیت دے کر اپنے ہاتھوں کلہاڑی چلانے کی کہاوت کو سچا ثابت نہ کریں،آپ اپنے مزاج کو ٹھنڈا ہی رکھیں۔ جھگڑے فساد سے قطعی گریز کریں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

بسلسلہ مخالف جذباتی انداز اختیار کرنا آپ کے لیے مناسب نہیں ہے۔ گھریلو معاملات میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ کوئی گڑ بڑ نہ ہو سکے۔ مکان کی تعمیر کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ کے ذاتی منصوبے درست نہیں، اپنے مخلص ساتھیوں کے ساتھ مشورہ ضرور کریں، کاروبار میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کریں ۔ اپنے مزاج کو ٹھنڈا رکھیں اور جھگڑے فساد سے گریز کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کسی گھریلو واقعہ پر کسی قریبی عزیز سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں، جذباتیت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے حقیقی تصویر بننے کی کوشش کریں، یقینا آپ کی غلط فہمی دور ہو سکتی ہے ورنہ حالات بگڑ سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کوئی شخص محبت کے نام پر دھوکہ دے سکتا ہے بچنے کی کوشش کیجیے تاکہ بھرم قائم رہ جائے۔ فضول قسم کی سوچوں کو اپنے دماغ پر مسلط نہ کریں۔ کوئی دماغی مرض بھی لاحق ہو سکتا ہے۔

۔



Source link