اسٹاک ہوم اوپن ٹینس: اعصام الحق کی مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں رسائی


اعصام الحق نےفابیو فوگینی اور سیمونے بولیلی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، فوٹو: فائل

اعصام الحق نےفابیو فوگینی اور سیمونے بولیلی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اسٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

اسٹاک ہوم میں منعقدہ ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ اعصام الحق نے اپنے ڈچ پارٹنر جین جولین روجرز کے ساتھ کوارٹر فائنل میں اطالوی جوڑی فابیو فوگینی اور سیمونے بولیلی کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی، ان کی فتح کا اسکور 7-5 اور7-5 رہا۔

قبل ازیں پہلے مقابلے میں انہوں نے امریکا کے نکولس مونرو اور آسٹریلیا کے جون پیٹرک سمتھ کو مات دی تھی

یہ خبر بھی پڑھیں: اعصام الحق نے دوبارہ روجرز کے ساتھ جوڑی بنالی

واضح رہے کہ رواں برس اعصام الحق 5 ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں، انہوں نے فتوحات کا سلسلہ آکلینڈ اوپن سے شروع کیا، جہاں پر مارسین میٹکووسکی ان کی کامیابی کے حصہ دار بنے تھے، سیزن کی دوسری ٹائٹل فتح انہیں بارسلونا اوپن میں فلورین مرگیا کی سنگت میں ملی، تیسرا ٹائٹل اعصام نے اناطالیا اوپن میں روبرٹ لنزسے کی شراکت میں جیتا، چوتھی ٹرافی ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ میں حاصل کی جس میں ان کے ساتھی راجیو رام تھے۔

یکم اکتوبر کو انہوں نے جوناتھن ایلچ کے ہمراہ چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز ٹرافی پر قبضہ جماتے ہوئے سیزن میں پانچواں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔



Source link