نوازشریف اوران کے خاندان کو فوری گرفتار کیا جائے ،آصف زرداری


جب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیں ہو گا ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے، شریک چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی. فوٹو:فائل

جب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیں ہو گا ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے، شریک چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی. فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جس احتساب کی چکی میں سے ہم گزرے شریف خاندان کو بھی گزرنا چاہیے اس لئے شریف خاندان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

لاہور سے اپنے ایک بیان میں آصف  زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کا وی آئی پی پروٹوکول کےساتھ احتساب ہو رہا ہے، شریف فیملی کی ایک دن میں ضمانت ہورہی ہے جب کہ ہمیں اڑھائی اڑھائی سال میں ضمانت دی گئی، ہمیں پہلے گرفتار کر کے جیل بھیجا جاتا پھر کیس ڈھونڈے جاتے، ہمارا کبھی ایک جگہ کبھی دوسری جگہ ٹرائل ہوا کاش شریف فیملی کے ساتھ بھی ایسا ہو۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے  خاندان کے افرا د کو فوری گرفتار کیا جائے کیوں کہ جس احتساب کی چکی میں سے ہم گزرے شریف خاندان کو بھی گزرنا چاہیے اورجب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیں ہو گا ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے۔



Source link