سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوئی، عمران خان


اس وقت سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے، چئیرمین تحریک انصاف : فوٹو : فائل

اس وقت سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے، چئیرمین تحریک انصاف : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے جن کا سب سے زیادہ پیسہ چوری کیا گیا۔

اپنے ویڈیوپیغام میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں ظلم اور لاقانونیت ہے چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں ملتا، سب سے زیادہ لوٹ مار بھی سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوئی اور صوبے کے عوام کا پیسا چوری کرکے بیرون ملک منتقل کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے عوام کو اس دلدل سے کس طرح نکالنا ہے سیہون جلسے میں اہم اعلان کروں گا۔ اس لیے لوگ زیادہ سے زیادہ جلسے میں شرکت کریں۔



Source link