ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے تھسارا پریرا سری لنکا کے کپتان مقرر


اپل تھرنگا لاہور میں شیڈول میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا،فوٹو:فائل

اپل تھرنگا لاہور میں شیڈول میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا،فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے سری لنکا نے تھسارا پریرا کو کپتان مقرر کردیا۔

محدود اوورز کی کرکٹ میں آئی لینڈرز کے کپتان اپل تھرنگا اور لیستھ مالنگا سمیت چند کرکٹرز نے 29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا، سری لنکن بورڈ کا موقف تھا کہ سیریز کے ابوظبی میں کھیلے جانے والے دونوں میچز بھی وہی کرکٹرز کھیلیں گے جو لاہور جانے کیلیے تیار ہونگے۔

واضح رہے کہ تھسارا پریرالاہور میں ہونے والی سیریز کیلیے ورلڈ الیون کا حصہ تھے، یواے ای میں پاکستان کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل 6 پلیئرز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برقرار رہنے کیساتھ لاہور بھی جائیں گے۔



Source link