پاکستان میں چینی سفیر پر حملے کا خدشہ


نئے چینی سفیر اس سے قبل افغانستان میں بھی سفیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔: فوٹو : سوشل میڈیا

نئے چینی سفیر اس سے قبل افغانستان میں بھی سفیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔: فوٹو : سوشل میڈیا

 اسلام آباد: پاکستان میں چینی سفارت خانے نے اپنے سفیر پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے انٹیلی جنس اطلاعات پر اپنے سفیر پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو خصوصی مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے۔ جس میں متعلقہ حکام سے چینی سفیر کی حفاظت کے لیے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری  پنگ ین ینگ فائی کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چینی سفیر پر حملے کے لئے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کا نام عبدالویلی ہے اور اس کا تعلق ای ٹی آئی ایم نامی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ مراسلے میں دہشت گرد کے شناختی کوائف اور اس کا پاسپورٹ بھی بتایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی درخواست کی گئی ہے کہ مطلوبہ دہشت گرد کو فوری طور پر گرفتار کرکے اسے چین کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے اور اس منصوبہ بندی میں شامل دیگر دہشتگردوؓں تک پہنچا جاسکے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں : یاوجینگ پاکستان میں چین کے نئے سفیر مقرر

واضح رہے کہ سن وی ڈونگ نے بطور سفیر پاکستان میں 3 برس تک اپنے فرائض انجام دیے اور وہ گزشتہ دنوں سبکدوش ہوگئے ان کی جگہ چین نے یاوجینگ کو نیا سفیر مقرر کیا ہے۔



Source link