اب گو زرداری گو مہم شروع ہونے جارہی ہے، پی ٹی آئی


ہم سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے، ڈاکٹرعارف علوی۔   فوٹو : فائل

ہم سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے، ڈاکٹرعارف علوی۔ فوٹو : فائل

سیہون: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کا کہنا ہے کہ سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے دم لیں گے جبکہ اب گو زرداری گو ہونے جارہا ہے۔

سیہون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان جس مسئلے کے حل کے لئے آواز اٹھاتے ہیں اسے حل کرنے تک سکون سے نہیں بیٹھتے، دھاندلی کے مسئلے پر 4 دن دھرنا دینا تھا لیکن 126 دن بیٹھے رہے، پاناما کے مسئلے کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا اب سندھ سے کرپٹ لوگوں کو نکالنے کا وقت آگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوئی

عارف علوی کاکہنا تھا کہ سندھ کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں یہاں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں لوگ اب روایتی سیاست سے تنگ آکر تبدیلی چاہتےہیں اور سندھ میں تبدیلی صرف عمران خان ہی لاسکتے ہیں، اب اگلی باری گو زرداری گو ہونے جارہا ہے ہم سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے آج سیہون میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، آج شام چیئرمین تحریک انصاف سیہون میں عوام سے خطاب کریں گے۔ گرشتہ روز عمران خان نے سیہون جلسے کے سلسلے میں اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے، سب سے زیادہ پیسہ سندھ کے لوگوں کا چوری ہوکر باہر گیا ہے، سندھ کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے میں سیہون میں ایک اہم پیغام دوں گا۔



Source link