اسٹاک ہوم ٹینس؛ اعصام الحق سیزن میں چھٹی ٹرافی سے محروم


 رواں برس اعصام الحق اس سے قبل 5 ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں . فوٹو : فائل

رواں برس اعصام الحق اس سے قبل 5 ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں . فوٹو : فائل

 کراچی: اسٹاک ہوم ٹینس میں اعصام الحق سیزن میں چھٹی ٹرافی سے محروم ہوگئے۔

قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق سیزن کی چھٹی ٹرافی سے محروم ہوگئے ہیں، اسٹاک ہوم مینز ایونٹ کے ڈبلز فائنل میں اعصام اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین روجرز کو شکست کا سامنا رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:اعصام الحق کی مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں رسائی

اعصام الحق کو ٹاپ سیڈ آسٹریا کے اولیور میریچ اور کروشین پلیئر میٹ پیووک نے دلچسپ مقابلے میں 3-6، 7-6(8/6) اور10-4 سے قابو کرلیا۔ واضح رہے کہ رواں برس اعصام الحق اس سے قبل 5 ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں۔



Source link