عائشہ گلالئی نااہلی ریفرنس کی سماعت، حتمی دلائل جاری


عائشہ گلالئی کو پارٹی سے مستعفی ہوئے بغیر بھی ڈی سیٹ کیا جاسکتا ہے، وکیل عمران خان۔ فوٹو: فائل

عائشہ گلالئی کو پارٹی سے مستعفی ہوئے بغیر بھی ڈی سیٹ کیا جاسکتا ہے، وکیل عمران خان۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لیے دائر ریفرنس میں حتمی دلائل جاری ہیں۔

الیکشن کمیشن میں گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے ریفرنس کی سماعت جاری ہے اور عمران خان کے وکیل سکندر مہمند جواب الجواب میں دلائل دے رہے ہیں جب کہ عائشہ گلالئی بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سماعت کررہا ہے۔ عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ کے دو فیصلوں کی تفصیلات جمع کراتے ہوئے کہا کہ دونوں فیصلے پارٹی پالیسی سے انحراف کے متعلق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان بدکردارشخص ہیں، عائشہ گلالئی کا الزام

وکیل سکندر مہمند نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کر نے کیلئے پارٹی سے مستعفی ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ ٹی وی چینلز پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکی ہیں، لہذا گلالئی کو ان حقائق پر ڈی سیٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگا کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔ گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آج سنانے کا اعلان کیا۔



Source link