بکی کے رابطہ کرنے پر رپورٹ کرتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہوا، سرفراز احمد


میں نے بورڈ کو مطلع کرکے اپنا فرض ادا کیا اور اس میں ڈرنے والی کوئی بات نہیں تھی، کپتان قومی کرکٹ ٹیم ۔ فوٹو: فائل

میں نے بورڈ کو مطلع کرکے اپنا فرض ادا کیا اور اس میں ڈرنے والی کوئی بات نہیں تھی، کپتان قومی کرکٹ ٹیم ۔ فوٹو: فائل

ابو ظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بکی کے فکسنگ کے لئے رابطہ کرنے پر رپورٹ کرتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہوا۔

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بکی کے فکسنگ کے لئے رابطہ کرنے پر رپورٹ کرتے ہوئے ذرا بھی خوفزدہ نہیں ہوا کیوں کہ میں نے بورڈ کو مطلع کرکے اپنا فرض ادا کیا، اس میں ڈرنے والی کوئی بات نہیں تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سرفراز احمد بنگال ٹائیگرز کی قیادت کریں گے

سرفراز احمد نے کہا کہ خوف اس وقت محسوس ہوا جب اس حوالے سے خبروں میں اپنا چہرہ ٹی وی اسکرین پر دیکھا، ہر طرف یہی بات ہورہی تھی جس سے پریشانی محسوس کی تاہم اب ہر چیز معمول پر آچکی، ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل معاملات کا نارمل ہونا ضروری تھا اور اب کوئی مسئلہ نہیں۔



Source link