زرداری اور فریال کو جیل بھیجے بغیر سندھ میں اصلاحات ممکن نہیں، عمران خان


پاناما سے فارغ ہوگئے اب اندرون سندھ اور کراچی پر توجہ دیں گے، چیرمین پی ٹی آئی۔  فوٹو: فائل

پاناما سے فارغ ہوگئے اب اندرون سندھ اور کراچی پر توجہ دیں گے، چیرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے چیرمین نیب سے دبئی میں پاکستانیوں کی اربوں کی پراپرٹی کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ زرداری اور فریال کو جیل بھیجے بغیر سندھ میں اصلاحات ممکن نہیں، فوج اور عدلیہ کے سوا تمام اداروں پر نواز شریف کا کنٹرول ہے، ہم نے نواز شریف اور ان کے زیر کنٹرول تمام اداروں کیخلاف بڑی جنگ لڑی جس میں ساری توانائی خرچ ہوگی، پاناما سے فارغ ہوگئے اب اندرون سندھ اور کراچی پر توجہ دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک آصف زرداری اور فریال تالپور کو انصاف کے کٹہرےمیں کھڑا نہیں کریں گے جب تک سندھ میں اصلاحات نہیں ہوگی، نواز شریف کی طرح زرداری بھی مافیا کا سربراہ ہے اور سندھ میں پولیس سمیت تمام اداروں پر ان کا کنٹرول ہے، پولیس اور محکمہ آب پاشی کے ذریعے عوام کو کنٹرول کیا جاتا ہے، پولیس کے ذریعے جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں اور کسان کا پانی بند کردیا جاتا ہے۔

 



Source link