سام سنگ کا دوران پرواز 200 مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 کا تحفہ


مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 کا تحفہ ملنے پر ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہا اور مسافروں نے فون سے سیلفیاں بھی لیں۔ فوٹو : فائل

مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 کا تحفہ ملنے پر ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہا اور مسافروں نے فون سے سیلفیاں بھی لیں۔ فوٹو : فائل

میڈرڈ: اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے دوران پرواز 200 مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 کا تحفہ دے کر حیران کردیا۔

سام سنگ کو دنیا میں جدید ترین اسمارٹ فونز بنانے والی بہترین کمپنیوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن کمپنی کو اس وقت شدید دھچکا لگا تھا جب دوران پرواز سام سنگ نوٹ 7 کی بیٹریاں پھٹںے اور موبائل فون میں آگ لگنے کے پے در پے کئی واقعات ہوئے، ان واقعات کے بعد دنیا بھر کی ایئر لائنز نے اس کمپنی کے اسمارٹ فون پر پابندی لگادی تاہم اب کمپنی نے ناصرف اس نقص پر قابو پالیا ہے بلکہ جدید ترین ماڈل نوٹ 8  بھی متعارف کرایا ہے۔

ہوائی کمپنیوں کے شکوک کو دور کرنے کے لیے سام سنگ نے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا جس کے تحت کمپنی نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے کورونا جانے والی پرواز میں 200 کے قریب مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 کا تحفہ دیا۔

سام سنگ کا جدید ترین موبائل فون تحفے میں پاکر مسافروں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا کیونکہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کی قیمت جہاز کے ٹکٹ سے بھی مہنگی ہے۔ اس موقع پر مسافروں نے جہاز میں سیلفیاں بھی لیں۔



Source link