ایشز سیریز جنگ نہیں بلکہ کرکٹ کا کھیل ہے، اسٹورٹ براڈ


سیریز کے لئے میدان میں آنے سے قبل نفرت کو بڑھاوا دینا چاہیے کیوں کہ یہ ایک جنگ ہے، ڈیوڈ وارنر . فوٹو : فائل

سیریز کے لئے میدان میں آنے سے قبل نفرت کو بڑھاوا دینا چاہیے کیوں کہ یہ ایک جنگ ہے، ڈیوڈ وارنر . فوٹو : فائل

 لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر کی جانب سے ایشز سیریز کو جنگ قرار دینا درست نہیں کیوں کہ یہ کرکٹ کا کھیل ہے۔

اسٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ میرے پاس ڈیوڈ وارنر کے لئے نفرت نہیں ہے، یہ کرکٹ کا کھیل ہے، جنگ نہیں ہے، آسٹریلیا میں کھیلنے جارہے ہیں، جس کے لئے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر یہ یقین پختہ کرنا ہوگا کہ ہم جیت سکتے ہیں اور میرا ٹیم کی فتح پر پورا یقین ہے، اگرچہ ہماری ٹیم تسلسل سے پرفارم نہیں کر پائی، تاہم انگلش ٹیم میں معین علی، جونی بیئراسٹو، بین اسٹوکس جیسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت گیم کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

قبل ازیں ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ سیریز کے لئے میدان میں آنے سے قبل نفرت کو بڑھاوا دینا چاہیے کیوں کہ یہ ایک جنگ ہے۔“ انہوں نے انگلش لیجنڈ کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ کی جانب سے آسٹریلیا کو بورنگ کہنے پر کہا تھا کہ کہ ہم میدان میں بورنگ نہیں ہوں گے اور جوش و جذبے سے بھرپور ہوکر کھیلتے ہوئے ایشز سیریز لے اُڑیں گے۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم اپنی سرزمین پر منعقدہ گزشتہ ایشز میں کامیاب رہی تھی اور اب وہ جوئے روٹ کی قیادت میں ایشز کا دفاع کرنے کے لئے آسٹریلیا جائیں گے جہاں پر آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج بھی حاصل ہوگا۔



Source link