بھارت دہشت گرد تنظیموں کا معاون ملک ہے، دفترخارجہ


بھارت  ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد نتظیموں کی معاونت کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ : فوٹو : فائل

بھارت ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد نتظیموں کی معاونت کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت ٹی ٹی پی اور دیگر کالعدم تنظیموں کی مدد کرتا ہے اور دہشت گردوں کا معاون ملک ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ آج کشمیری یوم سیاہ منار ہے ہیں گزشتہ 70 برس سے کشمیری بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں، بے گناہ نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور خواتین کی عصمت دری کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، آزادی کی جنگ میں پاکستان کشمیریوں کی جدو وجہد کی حمایت کرتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نفیس زکریا ملائیشیا میں ہائی کمشنر، ڈاکٹر فیصل ترجمان دفترخارجہ مقرر

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک نے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا جب کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جس پر امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ پاکستان میں دہشت گردی کی بھارتی معاونت کے معاملے کو اٹھایا گیا جب کہ ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوبھی اجاگر کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دہشت گردوں کی تمام محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں

بھارتی نائب صدر کے دہشت گردی کے معاون ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالنے کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی نائب صدر کے بیان سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ بھارتی نائب صدر اپنے ہی ملک کو اقوام متحدہ سے نکلوانا چاہتے ہیں کیوں کہ بھارت دہشت گردوں کا معاون ملک ہے اور ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کرتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت افغان سرزمین کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کا مؤجب ہے

امریکا کی جانب سے بھارت کو مسلح ڈرونز فراہم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مسلح ڈرونز کی بھارت کو فراہمی سے طاقت کے توازن میں بگاڑ پیدا ہوگا، عالمی طاقتوں کو بھارت کے معاہدوں اور کسی بھی ٹیکنالوجی کی فراہمی سے قبل بین الاقوامی ذمہ داریوں و معاہدوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔



Source link