کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق



فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

 کراچی: ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبرایک میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت پولیس اہلکار شاکر ولد شکیل احمد کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی خبر ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ایس پی آفس میں تعینات تھا اور ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھرسے نکلا تھا کہ راستے میں گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *