جرمنی میں بچوں سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار


ملزمان میں جرمن فوج کا اہلکار اور ایک 47سالہ خاتون بھی شامل ہے،فوٹو:انٹرنیٹ

ملزمان میں جرمن فوج کا اہلکار اور ایک 47سالہ خاتون بھی شامل ہے،فوٹو:انٹرنیٹ

برلن: جرمنی میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 8 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن پولیس نے ملک کے جنوبی علاقے بیدن ورتمبرگ سے ایک کارروائی کے دوران بچوں سے زیادتی  کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔ گروہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک 9 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کینیڈا میں حملہ آور نے مسلم لڑکی کا حجاب کھینچ کر قینچی سے کاٹ ڈالا

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایک سوئس شہری، ایک ہسپانوی (اسپینش)، ایک جرمن فوج کا اہلکار اور ایک 47 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔ اس گروپ کا ایک آن لائن نیٹ ورک تھا جسے اس گھناؤنے جرم کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *