نیوزی لینڈ کے خلاف شکست پر کنڈیشن کا بہانہ درست جواز نہیں، انضمام الحق


سیریز کے بعد کپتان ہو یا کھلاڑی سب سے پوچھیں گے، چیف سلیکٹر : فوٹو : فائل

سیریز کے بعد کپتان ہو یا کھلاڑی سب سے پوچھیں گے، چیف سلیکٹر : فوٹو : فائل

لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم بہت برا کھیلی اور اس بدترین شکست پر کنڈیشنز کا بہانہ بنانا درست جواز نہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز اور مسلسل تیسری شکست پر لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ حریف ٹیم کے خلاف قومی ٹیم برا کھیلی، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ضرور ہیں لیکن اس کو جواز بنانا درست نہیں، ابھی سیریز کے 2 مزید میچ باقی ہیں اس لئے کوئی بیان دے کر اپنے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہتا، سیریز کے بعد کپتان ہو یا کھلاڑی سب سے پوچھیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 183 رنزسے شکست

شکست کی ذمہ داری لینے کے سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سیریز ختم ہوجائے تو ساری ذمہ داری مجھ پر ڈال دیجیئے گا بلکہ میں خود اپنی ذمہ داری قبول کرلوں گا، تاہم یہ حقیقت ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور کوچ ایک ہی پیج پر ہیں اور تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کیویز كے خلاف چوتھے میچ میں ٹیم میں تبدیلیوں كا اشارہ



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *