اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث چینی باشندے پر فرد جرم عائد


 ملزم کے خلاف استغاثہ کے پاس کوئی ثبوت نہیں، وکیل صفائی کا موقف فوٹو: فائل

ملزم کے خلاف استغاثہ کے پاس کوئی ثبوت نہیں، وکیل صفائی کا موقف فوٹو: فائل

 کراچی: اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث چینی باشندے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث چینی باشندے کو کراچی کی ماتحت عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف استغاثہ کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اے ٹی ایم فراڈ کیس میں 2 چینی باشندوں کو ایک سال قید

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چینی باشندے پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے استغاثہ کو 20 فروری تک گواہان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے 2 چینی باشندے گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل اے ٹی ایم فراڈ کیس میں دونوں چینی باشندوں کو ایک ایک سال قید اور فی کس 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا ہوچکی ہے، چینی باشندے پر اے ٹی ایم مشینوں میں اسکیمنگ لگانے اور صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کا الزام تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *