کیا آپ نہانے کے بعد یہ 5 کام کرتے ہیں؟


دوستو! صحت(Health) مند اور توانا رہنے کےلئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور صاف (Clean)رہنے کےلئے غسل کرنا اور نہانا انتہائی ضروری ہے لیکن جب بات سردیوں(Winter) میں نہانے کی ہو تو یقیناً یہ ایک مشکل کام لگتا ہے کیونکہ سردیوں میں بعض افراد روز نہانے (Shower)سے کتراتے ہیں۔ لیکن نہانے کے بعد چند کام ایسے ہیں جو اگر آپ کرنے میں کامیاب (Success)ہو جائیں تو آپ سردیاں صحت کے ساتھ گزار سکتے ہیں اور کبھی بیمار نہیں ہونگے۔

         ناخنوں کی صفائی کریں:

نہانے کے بعد ناخن (Nails)نرم ہو جاتے ہیں اسی لئے باآسانی انکی صفائی کی جاسکتی ہے  اور انہیں کاٹنا(Cutting) بھی آسان ہو جاتا ہے۔ ناخن کے اطراف میں جو ڈیڈ اسکن ہوتی ہے وہ بھی اتنی نرم ہو چکی ہوتی ہے کہ تب آپ وہ بھی ٹیوزر کی مدد (Help)سے آسانی سے نکال سکتے ہیں۔

2۔        جلد کو موئسچرائز کریں:

نہانے کے بعد جلد(Skin) کی نمی برقرزر رکھنے کےلئے موئسچرائزنگ بہت ضروری ہے۔ سردیوں میں خصوصاً نہانے کے بعد جلد خشک(Dry) ہو جاتی ہے لہذا آپ  جب بھی ہاتھ یا منہ دھوئیں تو جلد کو کسی اچھے لوشن  یا موئسچرائزنگ کریم سے اچھی طرح  جلد کو موئسچر(Moisture) کرلیں ۔ تو جلد کو کسی اچھے لوشن  یا موئسچرائزنگ کریم سے اچھی طرح  جلد کو موئسچر کرلیں ۔

3۔        ایک گلاس سادہ پانی پئیں:

نہانے کے بعد ایک گلاس سادہ پانی (Water)ضرور پئیں۔ اس سے آپکا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔ ویسے تو آپ کو پورے دن  میں  زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے لیکن اگر آپ نہانے(Shower) کے بعد پانی پینے کا احتمام اچھے طریقے  اور ذمہ داری کےساتھ کریں گے تو یہ آپ کے لئے بہت ہی زیادہ فائدہ(Profit) مند ثابت ہوتا۔

4۔        پنکھا بند کریں:

سردی ہو یا گرمی نہانے کے بعد پنکھے (Fan)کی ہوا سے بچیں۔ پنکھے کی ہوآپکو بہت ہی زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے۔ عموماً لوگ نہانے کے بعد پنکھا چلا کر بال (Hair)سکھنے کی کوشش کرتے ہیں ایسے میں بال تو سوکھ جائیں گے لیکن آپکے جسم کو ہوا لگنے سے آپکی طبیعت فوراً خراب ہو سکتی ہے جس میں نزلہ(Flu)، زکام، کھانسی، بخار اور نمونیا وغیرہ شامل ہے۔

5۔        بالوں کو نرم کپڑے سے صاف کریں:

گیلے بالوں کو صاف کرنے کےلئے تولیہ یا کسی نرم کپڑے(Soft Cloth) کا استعما ل کریں۔ تولیے سے بال رگڑنے سے بال گرنے (Hair Fall)لگتے ہیں اور ویسے بھی جسم اور بال الگ الگ کپڑوں سے صاف کرنا چاہیے تا کہ جراثیم سے محفوظ  (Safe)رہا جا سکے۔

Loading...
کیا آپ نہانے کے بعد یہ 5 کام کرتے ہیں؟ کیا آپ نہانے کے بعد یہ 5 کام کرتے ہیں؟ Reviewed by Mirza Ehtsham on March 29, 2019 Rating: 5

No comments:

Facebook

Powered by Blogger.