بال سفید کیوں ہوتے ہیں؟



 بالوں اور جلد میں جو پگمنٹ رنگ Colorکا باعث بنتا ہے اُے میلانن کہتے ہیں۔ میلانن کی دواقسام ہیں ۔ پہلی قسم یومیلانن (Eumelanin) کہلاتی ہے جو رنگت میں کلیجی (Dark Brown) یا سیاہ ہوتی ہے جبکہ میلانن کی دوسری قسم فیومیلانن (Pheomelanin) کہلاتی ہے جو سرخی مائل پیلی رنگت کی حامل ہوتی ہے۔ دونوں قسم کا پگمنٹ ایک ہی خلیے سے بنتا ہے جسے میلانوسائٹ (Melanocyte) کہتے ہیں۔ میلانو سائٹ بالوں کی جڑوں میں بلب نما حصے میں جبکہ جلد میں بیرونی تہہ کے ساتھ ساتھ یا ایپی ڈرمس (Epidermis) بافتوں میں پایا جاتا ہے۔ میلانوسائٹ اِس پگمنٹ کو ملحقہ ایپی ڈرمل خلیوں میں ڈھکیل دیتا ہے۔ 
ان ملحقہ خلیوں کو کیراٹینوسائٹ(Kertinocyte) کہتے ہیں جو کہ کیراٹن (Keratin) نامی پروٹین پیدا کرتے ہیں۔ کیراٹن بالوں کا منیادی جُز ہوتا ہے۔ جب کیراٹینو سائٹ اپنی عمر Lifeگزار لیتا ہے تو اِس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ اِس صورت میں میلانن اِس کے اندر ہی رہ جاتا ہے۔ یہی پگمنٹ بالوں Hairsاور جلد میں اِن مردہ کیراینٹو سائٹ اجسام Componentsمیں رہتا ہے اور یہی ہمیں نظر آتا ہے۔ اِس پگمنٹ کی پیداوار کا کنٹرول انتہائی پیچیدہ ہے۔ اور جلد اوربالوں Skin & Hairsمیں کافی حد تک مختلف ہے لیکن دونوں میں واضح طور پر جین(Gene) کا عمل دخل ہوتا ہے۔ اِس ضمن میں حال ہیPast میں ایک جین دریافت کیا گیا ہے جسے "MC1R"کا نام دیا گیا ہے۔ اِس جین کے الیلز ( Allies) کا تعلق انسانوں ، گائے اور کئی دوسرے جانوروں میں سرخ بالوں سے ہوتا ہے۔ پگمنٹPatience کا بالوں کی پیدائش اور افزائش سے بھی تعلق ہوتا ہے۔ اِس عمل میں نئے بالوں کا پیدا ہونا، بالوں کا بڑھنا Growthاور موجودہ لمبائی پر رُک جانا وغیرہ شامل ہیں۔  کچھ جانوروں میں دورنگے بال بھی ہوتے ہیں مثلاَ اگوتی چوہیا(Agouti) میں بھورے (Grey) بال دراصل سادہ بال ہوتے ہیں جن میں کم مقدار میں میلائن پایا جاتا ہے۔


 جبکہ سفید بالوں White Hairsسے میلائن نہیں پایا جاتا ۔ جین میلائن کی مقدار کی کمی بیشی کو بھی کنڑول کرتے ہیں۔ مثلا کچھ خاندانوں میں تو 20سالYears کی عمر کو پہنچتے پہنچتے Reachسر کے بال سفید ہو جاتے ہیں۔
 ایسا جینDNA میں پائی جانے والی موروثی معلومات کے تحت ہوتا ہے۔ ابھی تک حتمی طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ بالوں کے سفید ہو جانے کی اصل وجہ کیا ہے اوربالوںHairs کو پگمنٹ کی رسدکیوں بند ہو جاتی ہے۔ بالوں کے سفید ہونے کے ابتدائی مراحل Stepsمیں پگمنٹ بالوں میں موجود تو ہوتا ہے لیکن یہ غیر متحرک ہوجاتا ہے۔ بعد میں بتدریج اس کی مقدار Quantityکم ہوتی جاتی ہے ۔ عام طور پر بالوں کا اس قسم کا سفید ہونا کسی بیماری کی وجہ سے نہیں ہوتا ہے ۔ اس کا تعلق Relationاگر چہ کسی خود کار جسمانی مدافعتی عمل سے بھی ہو سکتا ہے لیکن جوانی میں بالو ں کے سفید ہو جانے سے برا ہ راست Liveصحت کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔
Loading...
بال سفید کیوں ہوتے ہیں؟ بال سفید کیوں ہوتے ہیں؟ Reviewed by Mirza Ehtsham on March 10, 2019 Rating: 5

No comments:

Facebook

Powered by Blogger.