کینیڈا کا ویزا صرف 12500 میں حا صل کریں



کینیڈا (Canada)کن لوگوں کو ویزے دیتا ہے ایسے کونسے لوگ ہیں اور کہاں سے آتے ہیں۔ کینیڈا صرف انہیں لوگوں کو ویزہ دیتا ہے جو کینیڈا سے ویزہ لیتے ہیں یا کینیڈا کا ویزا (Visa)اپلائی کرتے ہیں۔یہ سوال بہت ہی زیادہ شدت سے کیا جاتا ہے ویزا لینے والوں کی طرف سے اور وہ لوگ جو ویزا اپلائی کرنا چاہتے ہیں کینیڈا کا چاہے وہ ورک پرمٹ(Canada Work Permit) ہو، وزٹ ویزا (Visit Visa)ہو اور جب پاکستانی اور انڈین چاہے انکا تعلق کیسی بھی ملک سے ہو جب وہ کینیڈا کے ویزے کیلئے اپلائی کرتے ہیں تو ایک ہیں بات سامنے آتی ہے کہ ویزا رفیوز(Why Canada Visa Refuse) ہو گیا ویزا نہیں ملا۔

تو آج میں آپکو بتاؤں گا کینیڈا کا ویزا(Canada Visa) کس طرح ملتا ہے اور کس طرح اپلائی کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے میں آپکو بتا دوں کہ اگر آپ پاکستان سے ہیں تو آپ کس طرح کینیڈا کا ویزا صرف اور صرف12500میں حاصل کر سکتے ہیں۔ جی ہاں جناب آپ کوئی خواب نہیں دیکھ رہے یہ حقیقت ہے اور اب آپ بھی کینیڈا کا ویزا صرف12500میں حاصل کر سکتے ہیں۔
دوستو آپ نے بہت سارے لوگوں سے سنا ہوگا کہ ویزا اپلائی کرنے کیلئے یہ ڈاکومنٹ(Documents) ساتھ لگا دیں اور یہ ساتھ لگا دیں وغیرہ وغیرہ۔تو بھائی کینیڈا کا ویزا ڈاکومنٹس سے نہیں ملتا کینیڈا کا ویزا ملتا ہے دماغ سے۔آپکو یہ بات یاد رکھنی ہے کہ جب آپ نے کینیڈا کا ویزا لینا ہے تو وہ ویزا آفیسر (Visa Officer)سے لینا اور ویزا آفیسرایک انسان ہے کوئی مشین نہیں ہے تو ظاہر ہے کہ وہ کچھ فیکٹس(Facts) کو مد نظر رکھتا ہے جن کی بنیاد پر وہ آپکو ویزا دیتا ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ امیر ہوں آپکے پا بہت سارا پیسہ(Money) ہو تو پھرہی آپکو کینیڈا کا ویزا مل سکتا ہے مگر بھائی یہ جھوٹ ہے ایسی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ دوستو کینیڈا کا ویزا جن عوامل کی وجہ سے ملتا ہے وہ ہے شفافیت(Purity) اور پراپر ڈاکومنٹیشن(Documentation) اور بہت زیادہ ڈاکومنٹس مت لگائی پر جو ڈاکومنٹس (Complete Documents)ساتھ لگائیں وہ %100مکمل ہونے چاہیے یہ نہ ہو کہ ویزا آفیسر کہ دے کہ آپکی بنک سٹیٹمنٹ (Bank Statement)صیح نہیں ہے یا پھر اسی طرح کا کوئی اوبجیکشن(Objection) لگا دے۔میں آپکو بتا دوں کینیڈا کا ویزا آپکو صرف 2چیزوں(Things) کی بنیاد پر مل سکتا ہے ایک ہے آپکی بنک سٹیٹمنٹ اور دوسری آپکی فیملی (Family)اور ذہن میں رکھیں صرف یہی لوگ ویزا اپلائی کر سکتے ہیں جو یہ دو چیزیں کلئیر(Clear) کر سکتے ہیں ورنہ آپکے جو 12500ہیں وہ بھی ضائع ہو جائیں گے۔پہلی بات اپنے پلے سے باندھ لیں کہ دنیا کا کوئی بھی بندہ آپکو ویزا (Visa)لیکے نہیں دے سکتا دوسری بات یہ یاد رکھیں کہ آپ اپنے طور پر بھی ویزا حاصل نہیں کر سکتے آپکو چاہیے بنچ آف انفارمیشن(Bunch of Information) کوئی بھی کام کرنا ہو آپکو اس کام کے متعلق تمام طر معلومات چاہیے ہوتی ہے کہ وہ کام آپنے کیسے کرنا ہے اور کس طرح سے کرنا اُسے منیج(Manage) کیسے کرنا ہے اس کی کیا ریکوائرمنٹس ہیں اور آپ کونسا طریقہ اپنائیں کہ آپ وہ کام با آسانی کر پائیں۔اسکی مثال آ پ نارمل زندگی (Life)کے کسی بھی کام سے لے سکتے ہیں۔

تو دوستو ہم بات کر رہے ہیں کینیڈا کے وزٹ ویزا (Visit Visa)کی کے اُ سے حاصل کیسے کرنا ہے تو سب سے پہلے آپکے پاس ہونی چاہیے آپکی بنک سٹیٹمنٹ اور بنک سٹیٹمنٹ کیسی ہونی چاہیے۔بنک سٹیٹمنٹ تقریباً 7سے10لاکھ (Lac)کے اندر اندر ہونی چاہیے اور دوستوں اس رقم کے جو ذرائع (Resources)آمدن ہیں وہ آپکو اچھی طرح معلوم ہونے چاہیے کہ رقم کس طرح کس دن اور کیسے میرے اکاؤنٹ (Account)میں ٹرانفسر ہوئی۔جب آپ ویزا آفیسر کے سامنے اپنی بنک سٹیٹمنٹ رکھو گے اور وہ اسے تسلی سے چیک کرے گا کیوں کہ وہ کوئی بچہ نہیں ہے جو آپسے پوچھے گا نہیں کے یہ10لاکھ آپکے پاس کیسے آیا۔یورپین کنٹریز (European Countries)اور یو ایس کینیڈا (US & Canada)میں اماؤنٹ کو ترجیح نہیں دی جاتی انہیں پتا ہوتا ہے کہ یہ اماؤنٹ آپ نے کسی اپنے عزیز(Reletive) یا کسی رشتے دار سے ہی لی ہوگی صرف اور صرف بنک سٹیٹمنٹ کی فارمیلیٹی (Formality)پوری کرنے کیلئے لی ہوتی ہے اور اکاؤنٹ میں جتنی اماؤنٹ ہے وہ گریجولی دکلئیر (Gradually Declare)ہونی چاہیے کہ پیسے آپکے پاس وقفے وقفے سے آئے یا پھر ایک ہی ٹرانزیکشن (Transaction)میں پہنچے۔ آپ پیسوں کو وقفے وقفے سے منج کریں مطلب تھوڑے تھوڑے کر کے اپنے اکاؤنٹ میں ان پیسوں کو شامل کریں کیونکہ اماؤنٹ کو تب تک کنسیڈر (Consider)نہیں کیا جاتا جب تک اس کے ذرائع مکمل نا ہوں چاہیے رقم کروڑوں میں ہی کیوں نہ ہو۔سٹیٹمنٹ کم از کم 6ماہ کی ہونی چاہیے اور اچھی طرح مینٹین(Maintain) ہونی چاہیے اور اسی لیول کی جاب (Job)بھی آپ نے شو کرنی ہے اور جاب کی انکم آپکی بنک سٹیٹمنٹ سے بھی میچ ہونی چاہیے۔

کچھ لوگ ایجنٹس کی باتوں میں آ کر ہر ماہ 50ہزار یا زیادہ اپنے اکاؤنٹ میں رقم رکھوا لیتے ہیں اور جب بنک سٹیٹمنٹ ویزا آفیسر چیک کرتا ہے تو جناب وہ آپسے پوچھتا ہے کہ جاب سے جو آپ انکم کما رہے ہیں ہر ماہ وہ25000ہے اور بنک سٹیٹمنٹ میں آپ نے ہر ماہ50000شو کیا ہوا ہے اور پھر تمہاری فیملی بھی ہے بچے بھی ہے اور تم نے سارے خرچے بھی کیئے اور پھر بھی تمہارا اکاؤنٹ 10لاکھ پے ہی کھڑا ہے اور آپکو اسی وقت رفیوز کر دیا جائے گا۔تو یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں ٹریکس ہیں چھوٹی چھوٹی جنکا خیال لازمی رکھیں ۔بنک سٹیٹمنٹ کے حوالے سے آپکی سیلری(Salary) یا کوئی بزنس بھی ہونا چاہیے تا کہ آپکی بنک سٹیٹمنٹ مینٹین رہے کچھ لو گ ایسا کرتے ہیں کہ اکاؤنٹ میں ایک دم ہی 15سے20لاکھ رقم رکھوائی اور ہر ماہ کبھی 10ہزارکبھی20توکبھی50ہزار رقم رکھوانہ شروع کردیتے ہیں اور جب ویزا کیلئے اپلائی کرتے ہیں تو جاب وہ10ہزار والی شو کر دیتے ہیں اور پھر انسے پوچھا جاتا ہے کہ اگر 10ہزار تمہاری سیلری ہے تو ہر ماہ 10ہزار ہی تم جمع کروا رہے ہو اور تمہاری فیملی بھی بچے ہیں گھریلو اخراجات وہ کہاں سے کر رہے ہو۔ اسی لیے اپنی بنک سٹیٹمنٹ کو سٹرونگ(Strong) رکھیں تا کہ آپکو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کیونکہ یہ سارا کچھ ویزا آفیسر دیکھے گا کیونکہ وہ اپلیکنٹ پر ٹرسٹ (Trust)نہیں کرتا اسے بس یہی لگے گا کہ یہ کینیڈا جا کہ واپس (Return)نہیں آئے گا۔ تو یہ انکا رائٹ ہے جو وہ رزرو کرتے ہیں۔تو دوستو اپنی بنک سٹیٹمنٹ کو سٹرونگ بنائیں اور اپنی فیملی ہے تو اسے لازمی شو کریں بچے ہیں تو انہیں بھی لازمی شو کریں میرج سرٹیفیکیٹ(Marriage Certificate) وہ آپ کمپیوٹر رائزڈ ساتھ لگائیں اپنا بزنس اور اگر جاب ہے تو کمپنی(Company) کا لیٹر ساتھ لگائیں جس میں لکھا ہو کہ یہ بند 1ماہ یا2ماہ چھٹی پر ہے اور کلئیر (Clear)لکھا ہو کہ چھٹی ٹور کیلئے لی گئی ہے تاکہ ویزا آفیسر کو اطمینان ہو جائے کہ اسکی فیملی بھی ہے اور بنک سٹیٹمنٹ بھی کلیئر ہے اور یہ واپس بھی آجائے گا۔ ورک پرمٹ(Work Permit) کیلئے آپ وہاں جا کہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں تو پریشان مت ہوں اور کوشش ضرور کریں کوشش(Try) کرنے والے کو ہی بھل ملتا ہے ۔جو ان باتوں پر عمل کرے گا صرف وہی ویزا حاصل کر سکے باقی لوگ اپنا ٹائم (Time)بھی ضائع کریں گے اور پیسے بھی اور انکو ویزا بھی نہیں ملے گا۔
ویزا کے لیے ضروری  ڈاکومنٹس اور کہاں سے اپلائی کرنا ہے وہ آپ کو اگلی پوسٹ(Post) میں بتا دیا جائے گا۔ شکریہ

Loading...
کینیڈا کا ویزا صرف 12500 میں حا صل کریں کینیڈا کا ویزا صرف 12500 میں حا صل کریں Reviewed by Mirza Ehtsham on April 05, 2019 Rating: 5

No comments:

Facebook

Powered by Blogger.